پیرس:(ویب ڈیسک ) پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آسٹریلوی ہاکی پلیئر پیرس میں مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں فرانس کی تحویل میں ہے،پیرس پبلک پراسیکیوٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ 28 برس کے آسٹریلوی کو منگل کی شام کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اسے قابل اعتراض مواد خریدتے ہوئے پایا۔
دوسری جانب آسٹریلین اولمپکس کمیٹی (اے او سی) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے آسٹریلوی ہاکی کے کھلاڑی کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔