پیرس اولمپکس : امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

Published On 05 August,2024 11:45 am

پیرس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے اولمپکس گیمز پیرس 2014 میں مجموعی طور پر 71 میڈلز حاصل کر کے چین کو پیچھے چھوڑ دیا، چین نے اب تک 45 میڈلز جیتے ہیں۔

امریکا 19 طلائی ، 26 چاندی اور 26 برانز کے ساتھ پہلے نمبرپر براجمان ہے، اس سے قبل اب تک چین ہی سر فہرست تھا، تاہم چین 19 سونے، 15 چاندی اور 11برانز میڈل کے ساتھ اب دوسری پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نوویک جوکووچ نے الکارازکو ہرا کرپہلا اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا

فرانس 12 گولڈ (طلائی)، 14 سلور (چاندی) اور 18 برانز (کانسی) کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اور چین سے محض ایک میڈل پیچھے ہے یعنی فرانس کے میڈلز کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کا 12 گولڈ، 11 سلور، 8 برانز (مجموعی 31 میڈلز) کے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈ تمغوں کے ساتھ پانچواں نمبر ہے، اگرچہ برطانیہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد آسٹریلیا سے زیادہ ہے یعنی 37 میڈلز حاصل کیے ہیں۔

برطانوی ایتھلیٹس گولڈ میڈلز میں  2 تمغوں کے ساتھ پیچھے ہیں ، برطانیہ نے 12 سلور 15 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔