برزایل : (ویب ڈیسک ) یوراگوئےکے فٹبالر جون ایز کویردو برازیل میں ایک میچ کے دوران گرنےکے بعد انتقال کرگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق27 سالہ ایزکویردوگزشتہ ہفتے ساؤپولو میں میچ کے دوران زمین پرگرگئےتھے۔
رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس بلائی گئی اور جون کو ہسپتال منتقل کیاگیا
ہسپتال کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فٹبالر شادی شدہ اور دوبچوں کا باپ تھا ، اس کے چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے اوائل میں ہوئی تھی۔