لاہور: (دنیا نیوز) جرمنی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو فرینڈلی ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی۔
لاہور ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان جرمنی دوستانہ ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
جرمنی کی طرف سے بین ہسباخ نے دو جبکہ ایلک وان شیورین اور جان ڈامرٹز نے ایک ایک گول سکور کیا ، پاکستان کے کپتان حنان شاہد، رانا ولید اور حمزہ فیاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستان اور جرمنی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 8 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف کے صدر میر طارق بگٹی، سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد علی اور پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود نے میچ دیکھا، پنجاب ہاکی کے صدر اولمپئن آصف باجوہ، سابق کھلاڑی شہباز سینئر، خواجہ جنید، انجم سعید اور مسعود الرحمان بھی مقابلہ دیکھنےکیلئے سٹیڈیم میں موجود تھے۔