کھیلوں میں تنازعات کے حل کیلئے سپورٹس بورڈ نے ایڈجیوڈیکیٹر پینل تشکیل دے دیا

Published On 07 March,2025 11:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایڈجیوڈیکیٹر پینل تشکیل دے دیا۔

پینل کھیلوں میں شفافیت ، ضابطہ اخلاق اور تنازعات حل کرے گا، پی ایس بی پینل الیکشن ٹربیونل کے طور پر بھی کام کرے گا۔
پی ایس بی پینل میں سینیٹر پرویز رشید، صلاح الدین ہاکی اولمپئن، منظور الحسن اور سلمان اقبال بٹ شامل ہیں، جبکہ قومی اسمبلی کی اراکین آمنہ بتول سینٹر روبینہ عرفان بھی پینل کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں پینل میں سابق بیوروکریٹ شکیل درانی بھی شامل کیا گیا ہے۔