اردن میں ایشیائی جوجٹسو چیمپئن شپ2025 میں پاکستان کا متاثر کن آغاز

Published On 23 May,2025 08:57 pm

عمان: (دنیا نیوز) اردن میں ایشیائی جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کا متاثر کن آغاز ہو گیا۔

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کا آغاز عمان میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، ایشیا بھر سے اعلیٰ سطحی سپورٹس شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

پرنس حسین بن ناصر مرزا صدر اردن جوجٹسو فیڈریشن، اور فہد علی الشامسی، کی جوجٹسو کے فروغ میں گرانقدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، افتتاحی تقریب کے بعد ٹیم پاکستان نے چیمپئن شپ کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیوو مینز میں محمد علی راشد اور محمد یوسف علی، ڈیوو ویمن میں اسرا وسیم اور کائنات عارف نے سینئر کیٹیگری میں دو کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

چیمپئن شپ 26 مئی تک جاری رہے گی، ایشیا کے ٹاپ جوجٹسو ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں شرکت کر رہے ہیں۔