رستم پاکستان دنگل، سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا

Published On 19 May,2025 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل جوڑوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جبکہ فائنل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔

شیڈول کے مطابق رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل 23 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے، دونوں جوڑ ایک ہی دن ہوں گے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلوان زور آزمائی کریں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں طیب رضا اعوان اور گلزار گلوبٹ اکھاڑے میں اتریں گے، رستم پاکستان دنگل کے دوسرے سیمی فائنل میں آصف موچی پہلوان اور عدنان ٹائراں والا کے درمیان جوڑ پڑے گا جبکہ فائنل دنگل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔