ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاک اور بھارت مد مقابل ہونگے

Published On 18 May,2025 09:22 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔

تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں فائنل میں ہوں گی، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال کپ کا سیمی فائنل منگل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ فلسطین اور ایران میں ہو گا۔

سیکریٹری پاکستان بین بال فیڈریشن فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔