دفاعی چیمپئن پاکستان کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں فاتحانہ آغاز

Published On 16 May,2025 11:37 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 10-6 سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

بنگلا دیش کی گروپ میں مسلسل 2 شکستوں سے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان اپنا دوسرا میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔