ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 13 May,2025 10:23 am

مسقط: (ویب ڈیسک) پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

مسقط میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سعودی عرب کو 2-1 سے شکست دی۔

ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی کامیابی کا سکور 04-17، 14-06 اور 04-08 رہا، ایشین بیچ ہیڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ میچز میں بھارت اور فلپائنز کو شکست دی تھی۔