کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر آج گورنر ہاؤس کراچی میں یوم تشکر منایا جائے گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یوم تشکر میں ملی نغموں اور آتشبازی سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔