تہران: (دنیا نیوز) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی۔
ایران کے شہر تہران میں ہونیوالے ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں قومی بیس بال ٹیم نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے شکست دی۔
پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ 2025 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہراکر گروپ بی کہ چیمپین کی حیثیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔