عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا

Published On 19 May,2025 10:05 pm

جنیوا: (ویب ڈیسک) عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وصول کیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے، یاد رہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے بھی ایسا کرنے کا عہد کیا۔