نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کردیا۔
یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو نہیں مانتے، غزہ پر اسرائیلی حملے بڑھنے پر تشویش ہے، فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ عرب لیگ نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا کہ غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، دنیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اقدامات کرے۔