نیتن یاہو جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے: فرانسیسی صدر

Published On 17 May,2025 06:29 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد امریکی صدر اور نیتن یاہو سے اس حوالے سے بات ہو گی، فرانس غزہ میں امداد پہنچانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا غزہ کے باسیوں کو غذا پہنچائے، غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا قابل افسوس ہے، غزہ میں لوگوں کی بڑی تعداد فاقہ کشی کا شکار ہے، خوراک کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے اختتام پر کہہ چکے ہیں کہ اگلے ماہ غزہ میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔