اسرائیل کی غزہ میں بربریت انتہا کو چھونے لگی، 16 فلسطینی شہید، 70 زخمی

Published On 14 May,2025 06:11 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی بربریت انتہا کو چھونے لگی۔

صیہونی فورسز نے خان یونس میں یورپین ہسپتال پر حملہ کیا، اسرائیلی فورسز کے حملے میں 16 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر حماس کے حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا، متعدد زخمی بھی ہو گئے، غزہ میں اب تک شہدا کی تعداد 52 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی۔

یاد رہے کہ عرب میڈیا یہ واضح کر چکا ہے کہ فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا سامنا ہے، ڈبلیو ایچ او نے بھی خبردار کیا ہے کہ خوراک کے بغیر بچوں کی نسل مستقل متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔