فلسطینیوں پر مظالم، فرانسیسی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید

Published On 14 May,2025 07:08 am

پیرس: (دنیا نیوز) فلسطینیوں پر مظالم پر فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کرڈالی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی پالیسیاں شرمناک ہیں، غزہ میں 5لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، یورپی ممالک کو اسرائیل پر پابندیوں میں اضافے پر غور کرنا چاہئے، غزہ میں ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو بھوک کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی فورسز کے وحشیانہ مظالم کے باعث غزہ میں اب تک شہدا کی تعداد 52 ہزار 900 سے تجاوز کر چکی ہے، اسرائیلی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس کے باعث لاکھوں افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عرب میڈیا بھی یہ واضح کر چکا ہے کہ فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا سامنا ہے، ڈبلیو ایچ او نے بھی خبردار کیا ہے کہ خوراک کے بغیر بچوں کی نسل مستقل متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔