غزہ: (دنیا نیوز) حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
اس دوران حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی نژاد امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالی کی رہائی جنگ بندی ،سرحد کھولنا اور غزہ میں امداد کی بحالی کے اقدامات کا حصہ ہو گی۔
حماس کے مطابق حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے گہری بات چیت کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کرتے ہیں۔
رہنما حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں کردارادا کرنے میں قطر، مصر اور ترکیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔