اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری، مزید 106 شہید، 350 زخمی

Published On 09 May,2025 08:18 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بربریت جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوارک کی بندش کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 106 شہید،350 زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق سیکڑوں شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، ایندھن کی کمی کی وجہ سےامدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 678 شہید، 7 ہزار 308 زخمی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 80 سے تجاوز کر گئی، 1 لاکھ 19ہزار 349 فلسطینی زخمی ہیں۔

قابض صیہونی فورسز کا مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے، فلسطینیوں کے گھروں، دکانوں، گاڑیوں اور دیگر املاک پر حملے کیے گئے۔