غزہ: (دنیا یوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ظالمانہ بربریت کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیل فورسز کے پناہ گاہ کے سکولوں، خیموں اور تباہ حال ہسپتالوں پر فضائی حملوں کے دوران 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز، 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت،فاقہ کشی میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ نصیرات کیمپ کے شمال میں بھی شدید بمباری کی گئی تھی، جس سے کئی عام شہری زخمی ہو گئے، العودہ ہسپتال میں غزہ کے ساحل سے ایک فلسطینی ماہی گیر کی لاش بھی منتقل کی گئی تھی، خان یونس کے علاقے عبسان الجدیدہ میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کی گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
سب سے ہولناک حملہ غزہ شہر کے الرمل علاقے میں کیا گیا تھا، جہاں ایک مارکیٹ اور ریستوران کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں کم از کم 32 افراد شہید اور 86 سے زائد زخمی ہوئے تھے، مقامی صحافی یحییٰ صبیح بھی شہدا میں شامل ہیں۔