پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ میں صورت حال ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اسرائیل کی جانب سے غزہ سے جبری نقل مکانی کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔
فرانس 5 ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون بتایا تھا کہ ’میں اس فیصلے کو جون میں اسرائیل-فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں حتمی شکل دینا چاہتا ہوں جس کی میزبانی فرانس اور سعودی عرب مشترکہ طور پر کریں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ہمیں تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہوگا اور ہم آئندہ مہینوں میں ایسا کریں گے، میں یہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا بلکہ میں یہ اس وقت کروں گا جب مجھے لگے گا کہ یہ صحیح ہے‘۔