غزہ میں صیہونی فورسز کی بمباری، کمسن بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید

Published On 11 May,2025 08:09 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غزہ: (دنیا نیوز) خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں چار کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں، یہ حملہ ان خیموں پر کیا گیا جہاں نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصَّال کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے تین خیموں کو نشانہ بنایا، جن میں درجنوں بے گھر افراد موجود تھے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔

حملے کے بعد کی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو اندھیرے میں لاشیں نکالتے اور ایمبولینس میں منتقل کرتے دیکھا گیا، جن میں ایک بچے کی لاش سفید پلاسٹک بیگ اور دوسری کمبل میں لپٹی ہوئی تھی، ایک زخمی شیر خوار بچے کو بھی طبی امداد دی گئی۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں پانچ مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا اور خان یونس کے مشرقی علاقے عبّاسہ پر توپ خانے سے گولہ باری کی، تاہم ان حملوں میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 860ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 19 ہزار 470 فلسطینی زخمی ہیں۔