حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 6 زخمی ہوگئے

Published On 09 May,2025 09:13 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والے 2 مختلف واقعات میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، پہلے واقعے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اس مکان پر راکٹ فائر کیا جس اسرائیلی فوجی موجود تھے۔

راکٹ کے دھماکے سے مکان جزوی طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

اس علاقے میں کچھ دیر بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے۔