اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 24 گھنٹے میں 19 فلسطینی شہید

Published On 10 May,2025 09:48 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بربریت، جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینیوں کو شہید، متعدد کو زخمی کر دیا گیا۔

خوراک کی بندش کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 80 سے تجاوز کر گئی۔

فلسطینی حکام کے مطابق 1 لاکھ 19 ہزار 349 زخمی ہو چکے، سیکڑوں شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، ایندھن کی کمی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔