اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 143 فلسطینی شہید

Published On 17 May,2025 02:29 am

غزہ: (دنیا نیوز) اہل غزہ پر صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری جاری رہی۔

اسرائیل کی بمباری سے مزید 143 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 53 ہزار 10 ہو گئی،غزہ میں غذائی قلت خطرناک صورتحال اختیار کر گئی، لاکھوں شہری اور معصوم بچے غذائی قلت کا شکار ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ میں مہینوں سے امدادی سامان رو ک رکھا ہے، حکام کا کہنا ہے غذائی قلت کی صورتحال خوفناک انسانی المیے کو جنم دے گی۔