دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے، مزید 84 فلسطینی شہید

Published On 16 May,2025 01:42 am

غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری رہے، مزید 84 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 908 ہو گئی،1 لاکھ 19 ہزار 721 زخمی ہو چکے۔

واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گھروں پر بمباری سے نیتن یاہو کو فتح نہیں ملے گی ،روس، چین اور برطانیہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کیلئے امریکی اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ حماس نے اسرائیلی حکومت سے غزہ میں دو ماہ سے جاری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔