غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل کے قطر میں مذاکرات

Published On 19 May,2025 03:02 am

دوحہ: (دنیا نیوز) حماس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل کے قطر میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

ثالث کا کردار قطر اور مصر ادا کر رہے ہیں، فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی رسائی، قیدیوں کے تبادلے اور مستقبل کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی، حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات چیت ہوئی۔