رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں گولڈن بوٹ اپنے نام کر لیا

Published On 27 May,2025 11:01 am

ریاض: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ 25-2024 سیزن میں گولڈن بوٹ جیت لیا۔

النصر کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانورونالڈو نے سیزن کے دوران سب سے زیادہ گول سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

رونالڈو نے لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے اور کئی ریکارڈزاپنے نام کیے انکی فٹنس، مہارت اور قیادت کی بدولت النصر کلب نے لیگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

یہ رونالڈو کا ایک اور بڑا اعزاز ہے جو یورپ کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ان کی کارکردگی نے سعودی پرو لیگ کو عالمی توجہ کا مرکزبنا دیا ہے۔