آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ، پاک بھارت جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Published On 04 June,2025 10:16 am

نائیجیریا: (ویب ڈیسک) آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں پاک بھارت جوڑی کامیاب ہوگئی۔

نائیجیریا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سوہا علی اور بھارت کی سدھاک کور کو کامیابی ملی ہے، جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں پاک بھارت جوڑی گرلز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاک بھارت جوڑی نے کوارٹر فائنل میں نائجریا کی فیگو آئیتوما اور تولو ویاشی کو شکست دی، پاک بھارت جوڑی کی جیت کا سکور 6-3اور 6-4 رہا۔