پولش ٹینس سٹار ایگا سوائٹیک نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 01 August,2025 10:47 am

لندن: (ویب ڈیسک) پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح پر حیران کن سنگ میل عبور کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کر لیا۔

ایگا سوائٹیک نے متواتر 63 ابتدائی میچز جیت کر تاریخ رقم کردی جو ایک بے مثال کامیابی ہے۔

سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس، یونائیٹڈ کپ اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں مسلسل ہر پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا جو انہیں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بناتا ہے، ان سے قبل مونیکا سیلس نے 1990 سے 1996 تک ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کے لگاتار 64 ابتدائی میچز اپنے نام کیے تھے۔

یہ سفر اس وقت شروع ہوا جب سوائٹیک نے مونٹریمال میں کوالیفائر گو ہانُیو کو 6-3، 6-1 سے ہرا کر اپنی فتح کا آغاز کیا، یہ فتح ان کی مسلسل 63 ویں ابتدائی میچ میں حاصل کی گئی جو WTA ٹور ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہے۔

سوائٹیک کا تکنیکی شاندار کھیل، جذباتی قابلیت اور غیرمعمولی مستقل مزاجی نے اس منفرد ریکارڈ کو ممکن بنایا ہے، اس کارنامے نے نہ صرف اُن کی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے بلکہ ٹینس کی دنیا میں ان کے تسلسل کے معیار کو ایک نئے سنگ میل تک پہنچا دیا ہے۔