لندن: (دنیا نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس کی ویمنز کیٹیگری میں امریکا کی انیسمووا اور پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے فائنل میں جگہ بنالی۔
انیسمووا نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے سوئس کھلاڑی کو شکست دی۔
واضح رہے کہ آئیگا نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ومبلڈن میں کامیابی ہمیشہ ان کے لئے چیلنج رہی ہے۔
آئیگا صرف ایک بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں لیکن حالیہ دنوں میں گھاس کی کورٹ پر ان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، شفیونٹیک 2018 میں ومبلڈن جونیئر ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔
اب آئیگا صرف ایک فتح کی دوری پر ہے وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار ومبلڈن ٹرافی جیت کر اپنے چار فرنچ اوپن اور ایک یو ایس اوپن ٹائٹل کے ساتھ اسے بھی شامل کر سکیں گی۔