لندن :(دنیا نیوز) ومبلڈن ٹینس میں نمبر ون سیڈڈ پلیئر اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
راؤنڈ آف 32 میں سنر نے سپین کے مارٹینز کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کیں۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ پلیئر جینک سنر نے سپینش حریف مارٹینز کے خلاف پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں سنر کے سامنے مارٹینز بے بس دکھائی دیے اور سیٹ ایک چھ سے ہار گئے جب کہ تیسرے سیٹ میں بھی سنر نے بآسانی چھ، تین سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔