رافیل نڈال کا ریکیٹ ایک لاکھ 57 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

Published On 12 June,2025 07:09 am

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) رافیل نڈال کما ریکیٹ ایک لاکھ 57 ہزار ڈالرکی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال نے اپنے 2017ء کے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں استعمال کیا ہوا بابولاٹ ریکیٹ پریسٹیج میمورابیلیا کی نیلامی میں 157,333 ڈالرزمیں فروخت کر دیا۔

گزشتہ ریکارڈ 2022ء کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ کے دوران استعمال ہونے والا ایک ریکیٹ بھی رافیل نڈال کا ہی تھا، 2022ء کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے روسی حریف ٹینس سٹار ڈینیل مدویدیف کو شکست دی تھی۔

ہسپانوی ٹینس سٹار کا وہ ریکیٹ 2023ء میں سوتھبیز میں 139,700 ڈالرزمیں فروخت ہواتھا، 2017ء میں رافیل نڈال نے سوئس ٹینس سٹار سٹین واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں2-6، 3-6 اور 1-6 سے شکست دی تھی، اپنے ریکارڈ کو بڑھاتے ہوئے دسویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔