انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سوہا علی کی کامیابوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ٹی ایف جے 30 کے گرلز ڈبلز ایونٹ میں کامیابی کے بعد سوہا علی نے سنگلز میں بھی پہلا میچ جیت لیا ہے، پاکستانی ٹینس سٹار کا نائیجرکی پلیئر کے خلاف جیت کا سکور 5-7، 6-2 اور 6-3 رہا۔
سووا کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔
سوہا نے گزشتہ روز انڈین کھلاڑی کے ساتھ پیئر میں گرلز ڈبلرز کا بھی پہلا میچ جیت لیا تھا، گرلز ڈبلز میں سوہا اور بھارت کی سدھاک کور کل سیمی فائنل کیلئے ایکشن میں ہوں گی۔