جینک سینر کو شکست، فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل کارلوس الکاریز کے نام

جینک سینر کو شکست، فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل کارلوس الکاریز کے نام

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور سپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے اور ہسپانوی سٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔

پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی سٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ الکاریز نے 4-6 سے جیت لیااور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔

فرنچ اوپن کے فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں سپین کے الکاریز نے سپر ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی، قبل ازیں ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا جنہوں فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔