پیرس : (ویب ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار عالمی نمبر دو کوکو گاف نے ایک سنسنی خیز فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبلینکا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
21 سالہ امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے 6-7 ، 6-2، 6-4 سے فتح حاصل کی اور اپنے کیرئیر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا، اس سے قبل انہوں نے 2023ء میں یو ایس اوپن جیتا تھا، وہاں بھی انہوں نے سبلینکا کو ہرایا تھا۔
27 سالہ سبلینکا اپنا پہلا رولانڈ گیروس ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں تھیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہار بہت تکلیف دہ ہے، کوکو کو مبارکباد، وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی رہیں۔
تیز ہوا نے پہلے دو سیٹس میں سروسز کو متاثر کیا جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 12 بریک آف سروسز دیکھنے میں آئے، کوکو گاف نے فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں جلد برتری حاصل کی اور ایک بریک پوائنٹ بچانے کے بعد فتح کو یقینی بنایا۔