جمیکا:(ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹینس سٹار میکائل علی بیگ کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ پاکستانی اسکواش پلیئر میکائل علی بیگ نے 3 انٹرنیشنل ٹائٹلز جیت لیے، میکائل علی بیگ نے مسلسل دو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) سنگلز اور ایک ڈبلز مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
جمیکا میں ہونے والے آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس میں پاکستان کے میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے پچھلے ہفتے امریکی پلیئر راس جونسن اور رواں ہفتے کینڈین پلیئر کو فائنل میں شکست سے دو چار کیا۔
قومی ٹینس سٹار نے کینڈین پلیئر اینتوئن ٹارڈف کے خلاف میکائیل علی بیگ نے 2-6، اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میکائیل علی بیگ نے امریکی پلیئر راس جونسن کو ہرایا تھا اور راس جونسن کے ساتھ مل کر ڈبلز ٹائٹل بھی جیتا تھا۔