مالی بے ضابطگیاں: قائمہ کمیٹی نے پی ایچ ایف حکام کو طلب کرلیا

Published On 24 August,2025 05:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کے معاملے پر قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی اور رانا مجاہد کو طلب کیا ہے، ہاکی فیڈریشن حکام پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھی بریفنگ دیں گے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈی جی یاسر پیر زادہ ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔