پاکستان کی آئس ہاکی میں تاریخی فتح، لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت لی

Published On 22 August,2025 08:14 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

امریکا میں ہونے والی "لیٹم کپ" ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 6-1 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام میچز میں حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ فائنل میں بھی دفاع اور حملے میں بہترین ٹیم ورک نے فتح کو یقینی بنایا۔

اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

ٹورنامنٹ میں 17 ممالک اور خطوں کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، اسرائیل اور کوسٹاریکا شامل ہیں۔

پاکستان میں آئس ہاکی جیسے غیرروایتی کھیل میں یہ کامیابی ایک نئے دورکی شروعات سمجھی جا رہی ہے جس سے ملک میں سرد خطوں کے کھیلوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔