پی ایچ ایف کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا

Published On 12 August,2025 08:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو لیگ میں شرکت کے لیے گرین سگنل مل گیا۔

ذرائع کے مطابق مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پرولیگ کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

پی ایچ ایف حکام نے پرو لیگ میں شرکت کے پاکستان ہاکی پر ہونے والے اثرات پر بریفنگ دی، لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر پی ایچ ایف، پی ایس بی اور آئی پی سی وزارت متفق ہوگئے ہیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف کی آئندہ ایک دو روز میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سے ملاقات ہوگی، فنانس کے معاملات طے ہونے پر حکومت اور پی ایچ ایف پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے لیے پی ایچ ایف نے 45 کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگا کر پاکستان سپورٹس کو آگاہ کررکھا ہے۔