وزیراعظم نے پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی

Published On 08 August,2025 01:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 11 اگست کو طلب کیا جائے گا۔

کمیٹی میں سیکرٹری آئی پی سی، سیکرٹری خزانہ شامل ہیں، ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نماٸندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہو گا، نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔

پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلٸے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کر رکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسز سمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہو گا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کےمطابق ہاکی کو گراس روٹ پر پروموٹ کر رہے ہیں۔