آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ سے دستبرار ہوگئی، نیوزی لینڈ نے اپنے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی ایچ نے نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم کو 21 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، نیوزی لینڈ نے مالی مسائل کے سبب پرو لیگ کھیلنے سے انکار کیا، نیوزی لینڈ میں اولمپکس سائیکل کے لیے مختص بجٹ کم کیے جانے سے مالی مسائل ہوئے۔
نیوزی لینڈ اس سے قبل ویمن ٹیم کو بھی پرو لیگ میں بھیجنے سے انکار کر چکا ہے، نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کرے گا، نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن کی وجہ سے پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کی جائے گی۔