یو ایس اوپن: وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

Published On 26 August,2025 11:47 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔

آرتھر ایشے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 45 سالہ وینس ولیمز نے کیرولینا موچوا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں، وینس ولیمز کو 3-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ میں آج جیت نہیں سکی لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔

واضح رہے کہ سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اب ویمنز ٹینس رینکنگ میں 582 ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کیا تھا۔