پاک فوج کا ماؤنٹینئرنگ کے فروغ کیلئے شگر میں اہم سیمینار

Published On 15 September,2025 10:33 pm

شگر: (دنیا نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ کے فروغ کیلئے شگر میں اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ملک بھر کے نامور کوہ پیما، گائیڈز اور پورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیمینار کا مقصد کوہ پیمائی سے وابستہ مسائل اور گلگت بلتستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

کے ٹو، نانگا پربت، گاشربرم اور براڈ پیک گلگت بلتستان کی منفرد پہچان ہیں، مقامی پورٹرز کو موسمی مشکلات، سہولیات کی کمی اور حفاظتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

شرکاء نے سیمینار کو کوہ پیماؤں کے مسائل کے حل کی طرف مثبت قدم قرار دیا۔