بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سویپ

بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سویپ

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد اور رانا ولید نے ایک ایک گول سکور کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔