پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Published On 17 December,2025 05:07 pm

گلگت: (دنیا نیوز) پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کو مکمل کرنےکے جانب ایک اور قدم رکھ دیا۔

 گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ قطب جنوبی پہنچ گئیں، ثمینہ بیگ یونین گلیشیئر سے ساؤتھ پول پہنچی تھیں۔

اس حوالے سے کوہ پیما کے بھائی مرزا علی نے بتایا کہ انکی بہن ثمینہ نے اپنے سفر کیلئے اسکینگ کا روٹ اپنایا جو چیلنجنگ مرحلہ تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ثمینہ بیگ نےساؤتھ پول پہنچنے پر پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا۔

ثمینہ بیگ کی نظریں ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے پر ہے، اس ہدف کے لیے ثمینہ بیگ کو اب صرف قطب شمالی پہنچناہے، ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنےکیلئےسیون سمٹس کے ساتھ ساؤتھ اور نارتھ پول پہنچنا ہوتا ہے۔

واضح رہے ثمینہ بیگ پہلے ہی7 براعظموں کی 7 بڑی چوٹیاں سر کرکے سیون سمٹ مکمل کرچکی ہیں۔