ریاض: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ولاز ریڈ سی انٹرنیشنل منصوبے کے تحت نوجوما، رِٹز کارلٹن ریزرو میں واقع ہیں جو ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں، یہ ولاز نجی جزیروں پر قائم ہیں اور زمین سے تقریباً 26 کلومیٹر دور واقع ہیں جہاں صرف کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہے۔
نوجوما میں کل 19 مکمل طور پر علیحدہ ولاز موجود ہیں جنہیں خصوصی طور پر رازداری، سکون اور قدرتی ماحول سے قربت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم رونالڈو نے اس مقام کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ پہلی ہی آمد پر انہیں اور جارجینا کو اس جزیرے کی فطری خوبصورتی سے خاص لگاؤ محسوس ہوا۔



