خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کا اطلاق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بارکھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کےذریعے کی جائے گی جس کا مقصد ٹیموں کومزید متوازن بنانا اور کھلاڑیوں کوزیادہ کمائی کےمواقع فراہم کرنا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کےمطابق مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کوختم کردیا گیا ہے۔
آکشن سےقبل ہرفرنچائز کو مجموعی طور پرچارکھلاڑی ریٹین کرنےکی اجازت ہوگی تاہم ہرکیٹیگری میں زیادہ سےزیادہ ایک کھلاڑی کوبرقرار رکھا جاسکے گا۔
نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار کھلاڑی منتخب کرنے کا خصوصی موقع دیا جائے گا جبکہ ہر فرنچائز میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ متعلقہ غیر ملکی کھلاڑی 2025 کے پی ایس ایل ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔
انتظامیہ کے مطابق آکشن میں استعمال کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پی ایس ایل 11 کے کچھ میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔