خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حتمی اقدامات کی جانب بڑھا جائے۔
ایکس پر جاری بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد آج اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئیٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 6, 2026
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنہیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فوری طور پر کیے جائیں۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔