ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کو 169 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کو 169 رنز کا ہدف

کولمبو میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کول مکونکی نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں رچن رویندرا 32، فِن ایلن 23، گلین فلپس 18، ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونِتھ ویلالگے نے 1 وکٹ حاصل کی۔